ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال کے وفد نے میونخ میں بی ایم ڈبلیوکے ساتھ میٹنگ کی

مغربی بنگال کے وفد نے میونخ میں بی ایم ڈبلیوکے ساتھ میٹنگ کی

Wed, 07 Sep 2016 11:40:51    S.O. News Service

کولکاتہ6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے وفد نے میونخ میں جرمنی کی اہم آٹوموبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو کے ساتھ ملاقات کی۔ریاست کے وزیر خزانہ امت مترا نے آج کہا کہ یہ میٹنگ بہت نتیجہ خیزرہی۔وفد میں شامل رہے مترا نے کہا کہ یہ میٹنگ نتیجہ خیزرہی۔ہم نے بی ایم ڈبلیو سے کہا ہے کہ ان کے پاس بنگال میں سرمایہ کاری کرنے کے تمام متبادلات کھلے رکھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم اس بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ وزیر خزانہ نے کار کمپنی کو ریاست میں ہوئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی معلومات دیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال کا ارادہ بی ایم ڈبلیو کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانے کاہے۔وفد میں مرکزی سیکرٹری واسودیو بنرجی، ریاست کے خزانہ سیکرٹری ایچ کے دویدی اور دیگر لوگ شامل تھے۔


Share: